ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / استاد کی ملکیت طلبا ہیں جو ساری دنیا کو روشن کرتے ہیں : بھٹکل میں یوم اساتذہ کے موقع پر ماہرین کا خطاب

استاد کی ملکیت طلبا ہیں جو ساری دنیا کو روشن کرتے ہیں : بھٹکل میں یوم اساتذہ کے موقع پر ماہرین کا خطاب

Thu, 08 Sep 2016 19:09:24    S.O. News Service

بھٹکل:۸/ستمبر (ایس او نیوز) معلمانہ زندگی مقدس زندگی ہے، بطور معلم دنیا کو کیا کچھ دے سکتےہیں اس کی  زندہ مثال سروپلی رادھا کرشنا ہیں۔ آ ج ان کو گذرے ہوئے 40سال بیت گئے اس کے باوجود ہم میں آج بھی زندہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےکیا۔ وہ یہاں ضلع پنچایت اترکنڑا ، تعلیمات عامہ ، تعلقہ گروندنا سمیتی بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ کے کملاوتی رامناتھ شانبھاگ کلا منٹپ میں منعقدہ گروندنا پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ بہت ہی اہم مقاصد کے پیش نظر  یوم اساتذہ منایا جاتا ہے، اس تعلق سے رادھا کرشنا نے تاریخ رقم کی ہے، طلبا اساتذہ کی جائیداد کے طورپر ساری دنیا میں موجود ہیں، اساتذہ سے تبدیلی اور انہی سے ترقی ممکن ہے، اسی لئے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ تعلیمی میدان میں کسی طرح کوئی کمی نہ ہو۔ انہو  ں نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ممکنہ خدمات ادا کریں گے۔

پروگرام میں کلیدی خطاب ریاست کے مشہور کنڑا ادیب ، نقاد اور شاعر وشنونائک نےکیا۔ جس میں انہو ں نے کہا کہ جو ذات پات سے اوپر اٹھ کر کام نہیں کرسکتا وہ استاد نہیں بن سکتا۔ اساتذہ سے ہی انسانیت کا درس ملتاہے، اساتذہ میں نیکوکاروں کے ساتھ نیک اور بروں کو بھلے بنانے کی فکر ہونی چاہئے۔ ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے بھی خطاب کیا۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، ناگما ماستی گونڈ، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، ممبر وشنو دیواڑیگا، مہابلیشور نائک، جئے لکشمی گونڈ، گوری دیواڑیگا، ہسکام ڈائرکٹر منجوناتھ نائک، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، اربن بینک مینجر سبھاش شٹی، پرائمری ٹیچرس سنگھ صدر شنکر نائک، ہائی اسکول ٹیچر سنگھ صدر شری دھر جمبورمٹھ، امدادی اسکول ٹیچر سنگھ صدر کے پی مڈیوا ل وغیرہ موجود تھے۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے استقبال کیا ، تعلیمی افسر یلما نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک، جئے شری آچاریہ نے نظامت کی۔ پروگرام میں موظف استانی نفیسہ شیخ کی منکال وئیدیا نے تہنیت کی۔

 


Share: